یونان میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ، نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔
دارالحکومت ایتھنز کے مغربی علاقوں میں ،، شدید بارشون کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے گلیاں، سڑکیں،
شاہراہیں، پانی میں ڈوب گئیں۔ سیلابی ریلے کی وجہ سے ایک خالی عمارت گر گئی، جس سے ارد گرد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
متعدد مقامات پر شہری پانی میں پھنس گئے،ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی،جبکہ سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔